کاروار:یکم نومبر(ایس اؤ نیوز)کاروار سے تعلق رکھنےو الے کوسٹ گارڈ کے نئے کمانڈر منوج باڈکر نے ماہی گیر فیڈریشن کے صدر ،ڈائرکٹر اور بوٹ یونین کے عہدیداران کے ساتھ سمندری گشت اور ماہی گیروں کی حفاظت کے سلسلے میں میٹنگ کی۔
میٹنگ میں کمانڈر باڈکر نے کہاکہ اب سمندر میں پہلے سے زیادہ گشت ہورہی ہے، سمندر میں چلنے والی کسی کشتی کے متعلق کہیں بھی شک و شبہ ہوا تو فوری طورپر کوسٹ گارڈ کو اطلاع دینے کہا۔ انجان بوٹوں کی چلن پر تھوڑا سا بھی شبہ ہونے پر فوری اطلاع دی جاتی ہے تو ہم اسی تیز رفتاری کے ساتھ انہیں پتہ لگانا ممکن ہوتاہے۔
میٹنگ میں ماہی گیر فیڈریشن کے صدر راجو تانڈیل نے گہرے سمندر میں ماہی گیری کے دوران کوسٹ گارڈ عملے کی طرف سے ہونے والی ہراسانی کی طرف کمانڈرکو متوجہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ میرے دائرے اختیار میں نہیں آتاہے ۔ آپ لوگ اس سلسلے میں ضلع ڈی سی کو میمورنڈم دے کر ان کے توسط سے بحریہ کو متوجہ کرنے کی صلاح دی ۔
کاروار کے ساحل پر کوسٹ گارڈ لنگر تعمیر کو لےکر بھی غوروخوض ہوا۔ کمانڈر باڈکر نےکہاکہ لنگر تعمیر سےماہی گیروں کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی ۔ ماہی گیروں نے کہاکہ روایتی ماہی گیروں کو لنگر کی تعمیر سے تکلیف ہوگی۔ اس موقع پر فیڈریشن کے نائب صدر وینکٹیش تانڈیل، ڈائرکٹر شری دھر ہری کنتر، یشیا رام ہری کنتر، پرشانت ہری کنتر، دلیپ چنڈیکر، نتین گاونکر، ووین فرنانڈیز موجود تھے۔